کراچی (پ ر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے کوویڈ19- ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اردو کانفرنس کو 3تا 6دسمبر 4روز تک آرٹس کونسل کی حدود میں کھلی جگہوں پر منعقد کرنے کی منظوری دے دی۔گورننگ باڈی کے اجلاس کوبتایاگیا کہ بیرون ملک مقیم شاعر ڈیجیٹل گفتگوکریںگے،تاہم اندرون ملک دانشوروں اور شعرا کودعوت دے دی گئی ہے،جو سہولت سے آسکتا ہے اُس کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔