لاک ڈاؤن کے نام پر عوام کی زندگی سے کھیلا جارہا ہے، خرم شیرزمان

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام دشمن حکومت ہے۔شہر میں لاک ڈاؤن کے نام پر مذاق کیا جارہا ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔ہم کراچی میں نافذ کاغذی لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ جبکہ 2 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔مگر ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔