اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت 8 افراد گرفتار

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ انسداد دہشت گردی نے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کا استعمال کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 8سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا،مذکورہ قانون فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی روشنی میں بنایا گیاتھا ، باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے اس قانون کے تحت 7مقدمات درج کیے ہیںجن میں 19افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمات کے اندراج کے بعد کورنگی، بن قاسم، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، قائد آباد اور ناظم آبادسے 8 سے10کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کالعدم تنظیموں کے لیے رقم اکٹھا کر رہے تھے۔تاہم سی ٹی ڈی نے گرفتاریوں اور مقدمات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے ۔