ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث گروہ سمیت 31 گرفتار

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 5رکنی گروہ سمیت31 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،دیگر گرفتارشدگان میں اغو ا،منشیات فروشی ،رہزنی ،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میںملوث ملزمان شامل ہیں ،ایک ملز م کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میںگرفتار کیا گیا گرفتار شد گان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ،اسلحہ ، ،مسروقہ موٹرسائیکلیں اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیںرینجرزاور پولیس کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ایک پرمشترکہ کارروائی میں ڈکیتی کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث 5رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق کہ رینجرزکی ایک خصوصی ٹیم نے چند روز قبل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم آصف عرف چٹا کو گرفتارکیا کیا ملزم کی نشاندہی پر رینجرز اورپولیس نے ا س کے دیگر4ساتھیوں کو نثارخان، سعید مائٹی،رونی الیاس اور مائیکل کو بھی گرفتار کرلیا ، ملزمان نے دوران تفتیش شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا۔ابراہیم حیدری پولیس نے قبضہ مافیا کے کارندوں 3 محمد زبیر ولد محمد صدیق ، سلیم ولد نور اوریوسف ولد سلطان احمد کو گرفتار کرلیا ۔ بلدیہ پولیس نے کھانے کا جعلی تیل بنانے اور اس کی فروخت میں ملوث ایک گروہ کے سرغنہ ندیم عرف ابا والی کوا س کے 10ساتھیوں نوید عرف ابا والی،محمد عادل عرف ابا والی،شاہ زیب،عتیق الرحمان، اشتیاق،، یاسر، حذیفہ، شہریار اور غیاث الدین کوگرفتار کرلیا ، گرفتاریاں جعلی تیل کے گودام پر چھاپا مارکارروائی کے دوران کی گئی ،گودام سے ہزاروں کی تعداد میں جعلی تیل کے مختلف کمپنیوں کے اسٹیکرز، 850 عدد کین اور جعلی سیلیں برآمد ہوئیں ،فرئیر پولیس نے53سالہ خاتون عذرا کے مبینہ اغواء میں ملوث ملزم بابر سناراولد ہمایوں کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پرمغویہ کو بلدیہ ٹاون سے بازیاب کرلیا گیا، اغواء کا مقدمہ اسی ماہ کی 18تاریخ کو فرئیر تھانے میں مغویہ کے شوہر منظور کی مدعیت میں درج کیا گیاتھا۔جمشید کوارٹر پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم دلشاد ولد اسحاق کو چھاپا مار کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا،گلشن معمار پولیس نے کاروں میں سے بیٹریز، ساؤنڈ سسٹم اور قیمتی اشیاء اور موٹرسائیکلیں چرانے والا 5رکنی گروہ گرفتارکرلیا سائیٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک کارروائی میں منشیات فروشوں کے بین الصوبائی گروہ کے اہم کارندے نعمت اللہ ولد حاجی خان کو گرفتار کرلیا ،سہراب گوٹھ پولیس نے چھاپا مار کارروائی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش دلاور ولد پیر محمد خان کو گرفتار کرلیا۔ موچکو پولیس نے ایک ملزم شاہ زیب ولد لیاقت کو گرفتارکرلیا ،فیروز آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔