نواز شریف کیوں نہیں آئے، جواب ریاست دے، پرویز رشید

31

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کیوں نہیں آئے، جواب ریاست دے، ایسا ماحول اور جبر پیدا کیا گیا کہ لوگ اپنوں کی میت کو کندھا بھی نہیں دے سکتے، ایسا کیوں ہوتا ہے جس نے ملکی دفاع مضبوط بنایا ہوتا ہے اسے جلاوطن کردیا جاتا ہے۔ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
ایسا ماحول اور ایسا جبر کیوں ملک میں پیدا کردیا جاتاہے کہ لوگ اپنے پیاروں کی میت کو کندھا بھی نہیں دے سکتے، پاکستان میں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ قائداعظم علاج کے لیے کراچی آتے ہیں اوران کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوجاتا ہے۔ فاطمہ جناح سڑک پر بیٹھ کر بھائی کے منہ سے اپنے دوپٹے سے مکھیاںاڑا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان اس جبر کیخلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں اس اس جدوجہد میں وہ تختہ دار پر بھی پہنچے اور اسی جدوجہد میں جلاوطنی اور جیلوں کی زندگی بھی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں، اسی جدوجہد میں نوازشریف بھی باہر رہنے پر مجبور ہیں۔