ہنگامہ آرائی کیس، 30 ن لیگیوں کی عبوری ضمانت منظور

80

لاہور (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہنگامہ آرائی وتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد 30 مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ن لیگ کے ارکان اسمبلی سمیت تمام ملزمان کو 5-5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ
37 میں سے 18 ملزمان شامل تفتیش ہوئے، دیگر ملزمان شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے ضمانتی مچلکے دینے کو تیار ہیں ضمانتیں منظور کی جائیں۔ فریقین کے وکلاکے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی تھی بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔