مٹیاری، بس اور کار میں تصادم، 2افراد جاں بحق، 4زخمی

71

مٹیاری(آن لائن) مٹیاری میں بس اور کار میں تصادم سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق ہالا نیشنل ہائی وے پر مسافر بس کاٹنڈوآدم جانیوالی باراتی کار کوخوفناک ٹکر 2مسافر جاںبحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ بس نوابشاہ سے حیدرآباد جارہی تھی جبکہ کار باراتیوں کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تشویشناک حالت ہے اور جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جاںبحق ہونے والے 2افراد کی شناخت بہادر ولد شفیع محمد راجپوت اور صابر ولد جمعہ خان پھنورشامل ہے جبکہ زخمیوں میں کامران راجپوت ،شوکت اورنگزیب محمد علی شامل ہیں موٹروے پولیس کے غیرفعال ہونے سے حادثہ پیش آیا اور حادثات روزانہ کامعمول بنے ہوئے ہیں۔