امریکا میں کورونا سے یومیہ 15سو اموات

142

امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین ہوگئی، ایک ہفتے میں کورونا سے اموات میں 32 فیصد ہوا جب کہ اوسطاً یومیہ 15 سو اموات رپورٹ ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں تھینکس گیونگ تہوار پرکورونا کیسز میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔ واشنگٹن میں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی جب کہ نیویارک کے گورنر کی شہریوں سے گھروں میں رہنےکی اپیل ہے۔

امریکا میں ایک ہفتے کے دوران کورونا سےاموات میں رکارڈ 32 فیصد اضافہ ہوا،امریکا بھر میں کورونا سے اوسطاً یومیہ1500 اموات رپورٹ ہوئیں اور کورونا کے نئے کیسز میں اس ہفتے 13 فیصد اضافہ ہوا۔

ادھر چلی نے 8 ماہ بعد غیر ملکی سیاحوں کیلئےمرکزی ایئرپورٹ کھول دیا ہے جب کہ جرمنی میں کورونا پابندیاں 20 دسمبر تک بڑھنے کا امکان ہے۔اسپین کے بادشاہ کورونا مریض سے رابطہ ہونے پر 10 دنوں کیلئے قرنطینہ میں چلے گئے۔

بھارت میں24گھنٹوں میں کوروناکے37ہزار975کیسزرپورٹ ہوئے اور 480اموات ہوئیں۔بھارت میں کوروناکیسزکی تعداد91لاکھ77ہزار841ہوگئی۔بھارت میں کوروناسےاموات کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 218 ہو گئی۔

پاکستان  میں24 گھنٹے میں2954  کورونا کیسزسامنے آئے۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 رہی۔ملک میں کورونا وائرس سے اب تک7ہزار744اموات ہوئیں اور  24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے48 اموات ہوئیں۔