قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونےپرٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چک اپ کے باوجود ان کے بخار میں کمی نہیں آئی، جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح روانہ نہیں کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کیا گیا اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔
? Pakistan team and Pakistan Shaheens reach Christchurch ??#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/fJxopiEHi0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2020
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ 21 نومبر کو اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ فخر زمان کے لئے گئے کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔
بخارکے باعث فخر زمان نیوزی لینڈ جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے اور ٹیم آج صبح کیویز کے دیس پہنچ چکی ہے۔ فخرزمان کاکورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آج موصول ہوئی ہے۔ کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔