کوروناکی روک تھام کے سلسلے میں ائرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات

18

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کے لیے کراچی ائرپورٹ پر مزید حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے کے 15سے زائد کائونٹرز کو شیشے سے کور کردیا گیاہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان کاکہنا ہے کہ یک ہفتے کے اندر انٹرنیشنل ڈپارچر اور ارائیول لائونج میں مجموعی طور پر 35 ایف آئی اے امیگریشن کائونٹرز مکمل طور پرشیشے سے ڈھک دیے جائیں گے۔