پی پی رہنما راشدربانی کے چہلم میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

22

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پیپلز پارٹی سندھ کے نائب صدر و وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مرحوم راشد حسین ربانی کی رسم چہلم ان کی رہائش گاہ کلفٹن میں منعقدکی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم رہنما کی سیاسی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، صدیق اسماعیل نے نعت خوانی کی اورعلامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے دعاکروائی۔