سید افضل زیدی ایک بارپھر میٹروپولیٹن کمشنر مقرر

25

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے پیر کی شام اچانک ہی میٹروپولیٹن کمشنر کراچی سید صلاح الدین کا تبادلہ کردیا اور ان کی جگہ ایک بار پھر سید افضل زیدی کو میٹروپولیٹن کمشنر مقرر کردیا ۔اس ضمن میں چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ یادرہے کہ افضل زیدی کو ایک ہفتہ قبل ہی اس اسامی سے ہٹادیا گیا تھا۔سید افضل زیدی سندھ حکومت کے منصوبے ” کلک ” کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔