حکومت اوراپوزیشن جمہوریت کو مضبوط بنائیں،پاک سرزمین پارٹی

22

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا اعلان خوش آئند ہے بشرطیکہ دیگر اعلانات کی طرح محض اعلان تک محدود نہیں رہے۔ حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی رسہ کشی چھوڑیں اور جمہور یت کی طرف توجہ دیں ۔ سیاسی قیادتیں اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں تو انتخابی اصلاحات کر کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنائیں تاکہ کوئی انتخابات چوری نہ کر سکے۔