کسٹمزنے 8کروڑروپے مالیت کی اسمگل شدہ دوائیں ضبط کرلیں

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمز کے کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید کواطلاع ملی ہاکس بے روڈپرقائم ایک گودام میں بڑی مقدارمیں اسمگل شدہ غیرملکی ادویات (کیٹامائن )چھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرکی جانب سے اسسٹنٹ کلکٹرشفیع اللہ کی سربراہی میں ایک چھاپا مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ہاکس بے روڈپر قائم گودام پر چھاپا مارکر 8 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی دوائیںبرآمد کرلیں۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔