مسلح رہزنوں نے کم عمر طالب علم کوبھی نہیں بخشا،100روپے لوٹ لیے

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رہزنوںنے چوروں کو بھی مات دے دی، کچھ نہ ملا تو کم عمر طالب علم کی جیب سے100روپے نکال لیے، ویڈیو منظرعام پر آگئی۔معلوم ہوا کہ نوعمرطالب علم کراٹے کراٹے سیکھتاہے، وہ کلاس لینے کے لیے سینٹر پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار2ملزمان پہنچ گئے۔ایک نے نوجوان کی مکمل تلاشی لی، ملزم نے لڑکے کی کمر پر لٹکے بیگ کو بھی کھنگالا ،کچھ نہ ملا تو طالب علم کی جیب میں موجود سو روپے ہی نکال لیے۔