کامران ٹیسوری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 10روزہ ضمانت حاصل کرلی

32

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرفتاری سے بچنے کے لیے کامران ٹیسوری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں عدالت نے کامران ٹیسوری کی دس روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی عدالت نے کامران ٹیسوری کی 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کامران ٹیسوری کو دس روزمیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ ٹیسوری کے وکیل کاکہناہے کہ ریلوے پولیس کی جانب سے دائرمقدمہ بدنیتی پرمشتمل ہے۔