وفاق? ح?ومت ن? گورنر سند? س? استعف?? طلب ?رل?ا

214

کراچی:سنگین الزامات کی زد میں رہنے والے اورایم کیو ایم کے لاتعلقی کے اعلان کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی حکومت نے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کے بعد آپ وفاق کے نمائندے کے حق دار نہیں رہ سکتے ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کارکن صولت مرزا جسے چند ہفتے قبل بلوچستان کی مچھ جیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں پھانسی دی گئی تھی نے پھانسی سے چند روز قبل  گورنر سندھ پر نہایت سنگین الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد سے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے گورنر پر استعفیٰ کا دباؤ تھا جبکہ خود ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نا صرف عشرت العباد سے لاتعلقی کا اعلان کیا بلکہ اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں  کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ عشرت العباد سے کسی قسم کی توقعات وابستہ نہ رکھے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گورنر سندھ سے استعفیٰ طلب کئے جانے پر وفاقی گورنمنٹ نے سندھ حکومت کواعتماد میں لیا ہے اور نئے گورنر کےلئے مشاورت بھی شروع کردی ہیں۔

استعفیٰ طلب کئے جانے پر گورنر سندھ نے ایک ماہ کی مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے  کہ چند نجی مصروفیات کی انجام دہی کے بعد گورنرشپ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجاؤنگا۔