الخدمت فاؤنڈیشن 14ہزار اورفن بچوں کی کفالت کررہی ہے، رضوان احمد

90

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی)صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمدنے کہاہے کہ پاکستان میں اس وقت17سال سے کم عمر کے 46لاکھ بچے ماں باپ کی شفقت سے محروم ہیں الخدمت کی ٹیم ملک بھرمیں ان بچوں کی محرومیاں کم کرنے کیلیے مصروف عمل ہے اس وقت 14ہزار بچوں کی کفالت کررہے ہیں، فنانشل سپورٹ کے علاوہ ان کی کیریکٹروفزیکل ڈویلپمنٹ،سال میں دوبارمکمل ہیلتھ اسکریننگ کے علاوہ ان بچوں کی کو ماؤں مائیکرووفنانس کے تحت بلاسودقرضے بھی فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جوائے لینڈ میں الخدمت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈ ی کے زیراہتمام باہمت بچوں کیلیے منعقدہ فن گالاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بچوں نے اس موقع پر خوب انجوائے کیا۔اس دوران مختلف مقابلہ جات بھی منعقد ہوئے جن کے پوزیشن ہولڈرزاورالخدمت رضاکاروں کو صوبائی صدر نے ایوارڈ دیے۔ ایونٹ سے انٹرنیشنل ٹرینرسیٹھ اسامہ چترالی نے بھی خطاب کیا۔ضلعی صدرالخدمت کمیٹی چودھری منیراحمد،سیکرٹری جاویداختراور اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسرمحمداطہرشیخ بھی اس موقع پر شریک ہوئے۔رضوان احمدنے کہاکہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ان حالات میں احتیاطی تدابیر لازمی اختیارکرنی چاہیے، الخدمت فاؤنڈیشن نے آگاہی مہم کے ساتھ متاثرین کے لیے ازسرنوریلیف سرگرمیوں کا آغازکردیا ہے،الخدمت تمام ترسرگرمیاں اہل خیرکے تعاون سے کررہی ہے انسانیت کی خدمت کیلیے جاری پروجیکٹس کیلیے ہمیں ہرسطح پرمخیرخواتین وحضرات کاتعاون درکارہے۔