قادیانی لابی کی کتابیں سرکاری خرچ پر بھیجنے کی تحقیقات کا مطالبہ

59

کراچی(پ ر) امیرجماعت غربا اہلحدیث پاکستان و رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے سندھ کے تعلیمی اداروں نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے قادیانی لابی کی کتابیں سرکاری خرچ پر بھیجنے کی اخباری اطلاع پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی ملک ہے جہاں کا آئین قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے چکا ہے، ان کتابوں میں ختم نبوت کے عقیدے کے منافی مواد کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ساتھ ہی نویں جماعت کی انگریزی کی کتاب میں ختم نبوتؐ کو حذف کرنے کی اطلاع کی بھی تحقیقات کراکر ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ آئندہ یہ سلسلہ بند ہو۔ مولاناسلفی نے کہاکہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے، حکومت کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورتہے جوامت میںتفریق کی سازش کررہے ہیں۔