سہون، بھان سعید آباد پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرنے لگی

56

سہون (نمائندہ جسارت) بھان سعید آباد پولیس مجرموں کی پشت پناہی کرنے لگی، بھان پولیس ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود صحافی عبدالکریم جمالی پر تشدد کرنے، چالیس ہزار کی نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے کے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام، بھان سعیدآباد مجرموں کی جنت بن گئی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقہ انتخاب سے امن و امان کی صورتحال بدترین ہوگئی۔ تحصیل سہون کے سب سے بڑے تجارتی شہر بھان سعید آباد پولیس کی نااہلی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی جنت بن گیا ہے۔ آئے روز شہر میں رہزنی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، ان جرائم پیشہ مجرموں سے صحافی بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ ایک ہفتے قبل نامعلوم جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان صحافی عبدالکریم جمالی سے اب تک چھینی گئی موٹر سائیکل واپس ہوئی ہے نہ ہی نقد رقم پولیس کی ایسی نااہلی شہری سخت پریشان ہیں۔ دوسری طرف بھان سعید آباد کے صحافیوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے شہر کے اہم چوراہے پر دھرنا دیا۔ صحافیوں ذوالفقار مینگل، آصف میمن، آدم مینگل، عاشق مینگل، یاسر شورو، ضمیر چانڈیو نے کہا کہ صحافی عبدالکریم جمالی پر تشدد کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔