نوابشاہ،نیب کی کارروائی،چودھری عمران سمیت 2 ملزمان گرفتار

51

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں نیب سکھر کی کاروائی، آرائیں ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر نیب کی بڑی کاروائی، چودھری عمران علی آرائیں اور چودھری رضوان علی آرائیں کو نیب سکھر گرفتار کر کے لے گئے۔اس حوالے سے آرائیں ٹاؤن کے
متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرائیں ٹاؤن کے متاثرین نے نیب سکھر کو چودھری غلام علی، چودھری عمران علی اور چودھری رضوان علی سمیت جن لوگوں نے فراڈ کیا تھا ان کے خلاف درخواست ڈی جی نیب سکھر کو بھیجی گئی تھی اس پر نیب سکھر کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چودھری عمران، رضوان علی کو گھروں سے گرفتار کرکے سکھر لے گئی ہیں۔آرائیں ٹاؤن کے بلڈرز نے متاثرین سے آج سے دس سال پہلے پلاٹ کی مکمل رقم وصول کرنے کے باوجود انھیں مالکانہ حقوق نہیں دیے تھے جبکہ قبضہ نہ ملنے پر عدالت میں کیس بھی دائر تھا۔