حیدرآباد ، ایس او پیز ہر عملدآمد سخت کاروباری مراکز 6بجے بند کرادیے گئے

52

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں کورونا کے باعث سخت اقدامات کیے گئے، شام 6بجے پولیس نے کاروباری مراکز بند کرادیے ،رینجرز کے مختلف علاقوںمیں گشت ، ڈپٹی کمشنر نے بھی مختلف علاقوںکادورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مزید74افراد میں کورونا میں مبتلا ہوگئے، صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں ایس او پیز کو مزید سخت کرتے ہوئے کاروبار صبح 6 سے شام6 بجے تک کھلا رکھنے اور مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے ، جس کے مطابق پولیس و رینجرز نے شام 6بجے تمام کاروباری مراکز بند کرادیے جبکہ رات10بجے ریسٹورنٹس بھی بند کرادیے گئے جبکہ دن بھر بازاروں میں لوگ بغیر ماسک لگائے گھومتے رہے اور شہر کے گنجان بازاروں جن میں مارکیٹ ٹاور‘ فقیر کا پڑ‘ شاہی بازار‘ ریشم بازار‘ لطیف آباد نمبر8,11,12,5کے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نظر نہیں آیا ، لطیف آباد نمبر6جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے متبادل راستوں سے لوگوں کی آمد ورفت جاری رہی، شہر کی تاجر برادری نے صبح 6 بازارکھولنے کے
اعلان کو بے مقصد اوراحمقانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ صبح 6بجے بازار کھولنا کہاں کی عقل مندی ہے بازار صبح 10 سے رات 8 بجے تک کھولے جائیں تاکہ تاجر برادری جوکہ پہلے ہی معاشی بحران کا شکار مزیدپریشانی میں مبتلا نہ ہو۔