گلگت میں انصاف ملنے تک کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ

32

لاہور( آن لائن )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میںپرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا بدقسمتی ہے، پیپلز پارٹی کی جیتی نشست کوشکست میں بدلنا قابل قبول نہیں۔اپنے بیان میںقمرزمان کائرہ نے کہاکہ انصاف ملنے تک گلگت میں
پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی نے کبھی گھیرا ئوجلا ئوکی سیاست نہیں کی،ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے۔