شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختارکی شہادت کو 5 برس ہو گئے

74

کراچی(نمائندہ جسارت) پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 5 برس ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی پہلی خاتون شہید فائٹر پائلٹ مریم مختیار 18مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کے والد کرنل(ر)مختار احمد شیخ پاک فوج میں تھے،
مریم مختار نے6 مئی 2011ء کو پاکستان ائر فورس جوائن کی اور 4 ستمبر 2014ء کو پاکستان ائر فورس میں گریجویٹ کے طور پر شمولیت کی، 24 نومبر 2015ء کو فلائنگ آفیسر مریم مختیار اپنے انسٹرکٹر ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھیں کہ میانوالی کے قریب ان کے طیارے میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، خرابی کا پتا چلتے ہی مریم مختار نے طیارے کا رخ غیرآباد علاقے کی طرف موڑ لیا اور ان کا طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، مریم ان 6 خواتین فائٹر پائلٹس میں شامل تھیں جو جنگ کے محاذ تک جاسکتی تھیں۔