اسلام آباد (اے پی پی)ایچ ای سی نے کہا ہے کہ 2018ء کے بعد کی کسی بھی 2سالہ پروگرام بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ایچ ای سی کے یونیورسٹیوں کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ 2018ء کے بعد سے تمام2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی تصور ہوں گی۔ مراسلے میں یونیورسٹیوں کی جانب سے 2018ء میں پابندی کے باوجود غیر قانونی
پروگرام کے اجرا پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ جامعات فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018ء کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔