مائیک ٹائسن کا15سال بعد رنگ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا

81

کیلیفورنیا (جسارت نیوز)امریکا کے مایہ ناز باکسر مائیک ٹائسن نے رنگ میں واپسی کا اٹل فیصلہ کرلیا، 15سال بعد واپسی پر انہیں اپنی کامیابی پر آج بھی پورا یقین ہے۔باکسنگ کی دنیا کے سابق چیمپیئن مائیک ٹائسن اگلے ویک اینڈ پر دوبارہ میدان میں اتر رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا مدت بعد وہ بھرپور مقابلے کی قوت رکھتے ہیں؟ا28نومبر کو مائیک ٹائسن کا دوستانہ نمائشی میچ روئے جونز جونیئر کے ساتھ ہو گا۔ باکسنگ کا یہ میچ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بڑے شہر لاس اینجلس میں کھیلا جائے گا۔ایسے موقع پر شائقین کے ذہنوں میں کئی سوالات گردش کر رہے ہیں کہ کیا مائیک ٹائسن میں اتنی قوت و طاقت ہے کہ وہ اپنی سابقہ پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکیں گے؟ کیا ٹائیسن کی صحت15سال بعد رنگ میں اترنے کے قابل ہے؟ ایسے ہی بہت سارے خدشات شائقین کو گھیرے ہوئے ہیں۔انساٹا گرام پر مائیک ٹائیسن نے لکھا کہ یہ مقابلہ بہت سخت اور شدید ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے بعض اوقات میچ ہارے بھی ہیں لیکن 28نومبر کو وہ میچ جیت لیں گے۔اس میچ کے منتظمین نے مقابلے کو ایک نمائشی اور دوستانہ میچ کا درجہ دے رکھا ہے۔ یہ8رائونڈز پر مشتمل ہو گا۔ اس میچ کی منظوری کیلیفورنیا کے ایتھلیٹک کمیشن نے بھی دے دی ہے۔ابتدائی اعلان کے مطابق یہ میچ 12 ستمبر کو ہونا تھا اور کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ مائیک ٹائیسن کو اپنے عروج کے دور میں فولادی مائیک یا آئرن مائیک کی عرفیت حاصل تھی۔