لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور مغفرت کی دعا کی۔وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،خواجہ سعد رفیق ،امیر مقام رانا مشہودشامل تھے ۔دیوان احمد مسعود چشتی ،خواجہ اسرار الحق چشتی ،پیر خواجہ اکمل اویسی ،ڈاکٹر حسن محی الدین ، نواز گنڈا پور،پیر فرید فخری ،علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری ،سینئر کالم نگاروں اور اینکرز سجاد میر ،اوریا مقبول جان ،سلمان غنی ، نصراللہ ملک،خالد شہزاد فاروقی ،میاں اشفا ق انجم، محمد عثمان،فرخ شہباز وڑائچ اور کالم نویس محمد نعیم و دیگر نے بھی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پرسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،حافظ محمد ادریس ، میاں مقصود احمد ،محمد اصغر ،الخدمت پنجاب کے صدر اکرام سبحانی ،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ دریں اثنا اسلامک لائر ز موومنٹ لاہور کے وفد نے نصراللہ اولکھ ایڈووکیٹ کی قیادت سینیٹر سراج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت اور تعزیت کی ۔