چین نے پوپ فرانسس کے چینی مسلمانوں پر حکومتی مظالم سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔
غیر ملکی خببرساں ادارے کے مطابق چینی مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک سے متعلق بیان کو چینی وزارت خارجہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پوپ فرانسس نے پہلی بار چینی حکومت کے ستائے ہوئے ایغور مسلمانوں کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اکثر روہنگیا اور چینی ایغور مسلمانوں کے بارے میں سوچتا ہوں کہ اُن پر کیسے کیسے مظالم ڈھائے گئے۔