حکومت سیاسی طور پر مذہب کو بیچ میں لارہی ہے، مفتی طاہر مکی

36

ٹنڈو آدم (پ ر) سکھر میں مساجد شہید کیے جانے کی مذمت، راشد سومرو کو خراج تحسین، عمران خان نے اللہ کے عذاب کو دعوت دے دی ہے۔ تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ میر اسامہ سموں، حافظ محمد ایمان سموں ودیگر رہنمائوں نے سکھر شہر میں تجاوزات کے نام پر مساجد شہید کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست کے نام لیوا حکمرانوں کی حکومت میں ہو رہا ہے۔ ماضی میں کیسی ہی ظالم و جابر حکومتیں آئیں لیکن انہوں نے کبھی اللہ کے گھروں کو مسمار نہیں کیا لیکن نیازی حکومت نے یہ اقدام کرکے اللہ کیساتھ اعلان جنگ کردیا ہے۔ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا کہ حکومت سیاسی طور پر بھی مذہب کو بیچ میں لارہی ہے جو کہ اس کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو قانونی اور آئینی قرار دیتے ہیں، جبکہ ہم جمعیت علماء اسلام سندھ کے علامہ راشد خالد محمود سومرو کو جرأتمندانہ اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔