حیدرآباد ،پولیس کی کارروائی نصف درجن منشیات فروش گرفتار

70

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی منشیات، مین پوری گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائی، نصف درجن سے زائد ملزمان گرفتار، بھٹائی نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 مضر صحت مین پوری و انڈین گٹکا فروش امتیاز علی ولد محمد الیاس سومرو اور اختر علی ولد منظور علی چنا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم امتیاز علی ولد محمد الیاس سومرو کے قبضے سے 1000 مضر صحت مین پوری اور ملزم اختر علی ولد منظور علی چنا کے قبضے سے 5 پیکٹ تقریباً 525 انڈین گٹکے برآمد ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ہوسڑی پولیس نے مضر صحت مین پوری فروش فیاض ولد فاروق گھانگرو کو 400 مین پوری سمیت گرفتار کرکے گٹکا اور مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں لنک روڈ باگواہ ہوسڑی کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش سنگھار عرف دودو ولد نور محمد گھانگرا کو 400 مین پوری سمیت گرفتار کرکے گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ٹنڈو یوسف پولیس نے دوران پیٹرولنگ غلام شاہ کلہوڑو فلائی اوور چوک کے قریب سے 3 منشیات فروش حامد حسن ولد حاجی گل حسن مری، مومایو ولد کرشن پٹیل، علی اصغر ولد نظام کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو بھنگ برآمد۔ ٹنڈو یوسف پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ٹنڈو یوسف پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بدین ریلوے لائن ہزارہ کالونی کے قریب سے مضر صحت مین پوری فروش رشید ولد حاجی اشرف راجپوت کو 520 مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔