ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران سادہ لباس پولیس افسرکی پٹائی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر شعبہ تفتیش میں تعینات اے ایس آئی عامر ضیاتھانہ منگھوپیر سے گھر جارہا تھا کہ ڈکیتوں سے سامنا ہوگیا عامر ضیا سادہ لباس میں تھا، ڈکیتوں سے مزاحمت کے دوران لوگ بھی پہنچ گئے اور ڈکیتوں کے ساتھ پولیس افسر کی بھی پٹائی کردی عوام نے سادہ لباس اے ایس آئی کے ہاتھ میں پسٹل دیکھتے ہی پیٹنا شروع کردیا تاہم شناخت ہونے پر شہریوں نے ا س کو طبی امداد فراہم کی اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔