فقیرجادم منگریو کی وفات پر فنکشنل لیگ کا اظہار افسوس

49

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالر حیم کا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر و ایم این اے فقیر جادم منگریو کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار۔ سردار عبدالر حیم نے کاکہا کہ فقیر جادم منگریو ایک مرد حر مجاہد اور پارٹی کے سرمایہ تھے،فقیر جادم منگریو کے انتقال سے فنکشنل لیگ کا ہر کارکن غمزدہ ہے ،فقیر جادم منگریو جیسے شخصیت کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے ،دعا کی ہے کے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔