کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں آئل کی دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پہنچی ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات اور نقصان کا بھی فوری معلوم نہیں ہوسکا۔ شہید ملت روڈ پر چلتی ہوئی لوڈنگ سوزوکی میں آگ بھڑک اٹھی اس دوران ڈرائیوراور قریبی کھڑے افراد نے آگ بھجانے کی کوشش کی لیکن آگ شدت اختیار کرگئی جب تک فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی تو سوزوکی پک او راس میں موجود کارٹن جل کر تباہ ہوچکے تھے۔