جلسہ روکنے کیلیے مقدمات قابل مذمت ہیں، مصطفی کھوکھر

68

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ روکنے کے لیے مقدمات قابل مذمت ہیں، حکومت سیاسی رہنمائوں پر تالے اور زنجیر چوری کے الزمات لگا رہی ہے۔ عبدالقادر گیلانی اور قاسم گیلانی پر مقدمات درج کرنے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کھوکھر کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے حکومت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے جلد مخالفوں پر بھینس اور بکری چوری کے مقدمات بھی درج کیے جائیں گے، ایسے اوچھے ہتھکنڈے آمر اور سلیکٹڈ ہی استعمال کرتے ہیں منتخب حکومتیں نہیں۔ جلسے تو ہوں گے، ووٹ، آٹا اور چینی چور حکومت اپوزیشن کو چوری کے جھوٹے مقدمات سے ڈرا نہیں سکتی ۔ مصطفی کھوکھر