نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ کل لند ن میں ادا کی جائیگی

24

لندن/لاہور( آن لائن/نمائندہ جسارت )شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد میت کو لندن سے بذریعے برٹس ائر ویز لاہور کے لیے روانہ کی جائیگی،ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالے 30افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔نواز شریف کی والدہ کی میت ہفتہ کی صبح 6 بجکر 45 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے گی،شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت بعض سینئر (ن) لیگی رہنما میت موصول کریں گے۔ جس کے بعد میت کو براستہ رنگ روڈ جاتی امراء پہنچایا جائے گا جہاں ان کی ان کی تدفین ہوگی۔