آ ئی ایم ایف کورونا کے باعث ہماری مجبوریوں کو سمجھے‘ ڈاکٹر وقار مسعود

66

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے اور کورونا کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے لہٰذا آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ آئی
ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کرے گا یا ورچوئل جائزہ لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنا پہلی ترجیح ہے جب کہ ہر قسم کی خرید و فروخت کی معلومات ٹیکنالوجی کی مدد سے ایف بی آرکو مل گئی ہیں۔