محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا

60

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شریک محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغامات کے ایک سلسلے میں محسن داوڑ نے لکھا کہ میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ میں اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہوں، اور اب سے ان کے کسی جلسے یا اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گا۔ میں نے پارٹی رہنماؤں، دوستوں اور کارکنان کی مشاورت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔