شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن میں ادا کی جائیگی

42

لندن (آن لائن) شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کل جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی
جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائیگی ،ان کی تدفین جاتی امرا میں ہوگی۔ ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔