حیدرآباد میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش، سردی میں اضافہ

48

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں دن بھر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں بدھ کی صبح سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا اور دن کے اوقات میں بھی سخت سردی رہی جبکہ شام ہوتے ہی سردی میں مزید اضافہ ہوگیا شہر میں درجہ حرارت13سے15سینٹی گریڈ تک رہا ٹھنڈی ہوا ؤںکے باعث سڑکوں پر سناٹا رہا اور بیشتر لوگ گھروں میں ہی رہے ۔ سردی میں اضافے کے باعث نزلہ، زکام ، گلے ا ور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہورہاہے ۔