وزیراعظم کی چودھری شجاعت سے ملاقات، تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی

79
لاہور: وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے انکی رہائشگاہ جاکر خیر یت دریافت کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران مسلم لیگ (ق)کے سربراہ اور حکومت کے اہم اتحادی چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچے اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چودھری مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور حسین الٰہی سے بھی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے ملاقات میں ق لیگ کے تحفظات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔