بجلی اور گیس کی قیمتوں کو فوری کم کیا جائے عمیر احمد آرائیں

47

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بجلی اور گیس کی قیمتوں کو فوری کم کیا جائے یہ بات گورنر ورلڈ پیس مشن اقوام عالم عمیر احمد آرائیں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے بڑھنے اور ان کی عدم دستیابی پر صنعتکاروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرمحمد ارسلان خان، عمران احمد ،ڈاکٹر سلمان فاروق،محمد کامران ،ابرار احمد علوی،محمد عمران اور دیگر بھی موجود تھے عمیر احمد آرائیں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔