ایس آر او 2020 /(1) 1240 میں محدود صنعتی خام مال کا احاطہ کیا گیا

47

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ ” ایس آر او 2020 /(1) 1240 بتاریخ 20 نومبر 2020’’ کے ذریعہ 12 ویں شیڈول میں کی گئی ترمیم میں صنعتی خام مال کی محدود فہرست کو شامل کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 12 ویں شیڈول کے تحت صنعتی خام مال کی ایک فہرست مراعات کے لیے جاری کی ہے۔ایف بی آر کی اناملیز کمیٹی نے چند ایک صنعتی خام اشیا کو تیار سامان میں شامل نہ کرنے کا اعلان کیا اور ان اشیا پر 5.5 فیصد کی بجائے 2 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سے یقینا تجارتی درآمد کنندگان کے اہم مسائل حل ہوں گے لیکن ابھی بھی اسی طرح کی خام اشیا کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتی خام مال پر ڈیوٹی / ٹیکس کو ختم کرنے پر پہلے سے ہی زور دے رہی ہے۔