کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، 24 گھنٹوں میں  3,306 نئے کیسز رپورٹ

123

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ86 ہزار198 جبکہ 7,843 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد43 ہزار963 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ67 ہزار 381، پنجاب میں 116,506 ،بلوچستان میں 16,942، خیبرپختونخواہ 45,828، گلگت بلتستان میں 4,583، اسلام آباد میں 28,555 اور آزاد کشمیر میں 6,403 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,866، پنجاب 2,923، خیبرپختونخوا 1,344، اسلام آباد 297، گلگت بلتستان 96، بلوچستان 165 اورآزاد کشمیر میں 152 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار392 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 53 لاکھ43 ہزار 702 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 45 ہزار 999  ٹیسٹ کے دوران 3,306 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 40 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,968 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 71 لاکھ 99  ہزار 57 افراد متاثر، 14 لاکھ 26 ہزار 823 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 20 لاکھ 31  ہزار 393 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔