چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے خود کو قرنطنیہ کرلیا ہے.
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی معمولی علامات محسوس کررہا ہوں اس لیے گھر بیٹھ کر کام کرتا رہوں گا اور عوام سے درخواست ہے کہ ماسک کا اہتمام کریں جبکہ بلاول بھٹو کے ذاتی اسٹاف بھی قرنطینہ میں ہیں.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسین اور پی ڈی ایم کے جلسے سے وڈیو لنک پر خطاب کروں گا.
دوسری جانب بلاول ہائوس کے ملازمین اور دیگر حکام کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ بلاول ہائوس کے بعض ملازمین کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور بیشتر اسٹاف کو گھر بھیج دیا گیا ہے.
خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے آضافے کے باعث ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ86 ہزار198 جبکہ 7,843 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد43 ہزار963 ہوگئی.
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020