لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا اعلان

164

بیونس آئرس: ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ روز انتقال کرگئے جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ میراڈونا کی لاش کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیائے فٹبال کے لیجنڈ ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ روز انتقال کرگئے جبکہ ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ایساسرکاری وکیل کا کہنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے۔

خیال رہے ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کامیاب سرجری کے بعد میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میرا ڈونا کے جسد خاکی کو 3 روز تک بیونس آئرس کے صدارتی محل میں رکھا جائے گا ۔

ڈیاگو میرا ڈونا کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے ارجنٹینا کو 1986 کا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ اس وقت ورلڈ کپ میں ٹیم کے کپتانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہے تھے اور انہیں اسی ورلڈ کپ کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

اس ایونٹ کی سب سے خاص بات انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ تھا جس میں میراڈونا نے 2 گول اسکور کیے اور فٹبال کی تاریخ میں امر ہوگئے۔

میرا ڈونا نے ارجنٹائن کی 4 عالمی کپ میں نمائندگی کی ہے اور قومی ٹیم کے لیے 91 میچز کھیلے اور 34 گول اسکور کیے تھے۔

واضح رہے میراڈونا حرکتِ قلب بند ہوجانے سے گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔