گیلپ نے تعلیمی رجحان کے حوالے سے اپنی نوعیت کا پہلا منفردسروے جاری کردی

176

کیرئر کا انتخاب کرنے میں اکثر نوجوان مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ ان دنوں کیرئر کونسلنگ کے پروگرامات میں نوجوانوں کی دلچسپی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے.

گیلپ سروے کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یونیورسٹی میں داخلے  کے لئے 60 فیصد طلباء والدین اور رشتے داروں سے مشورہ طلب کرتے ہیں. جبکہ 55 فیصد اساتذہ،48 فیصد جامعہ کے دوستوں اور 37 فیصد جامعات کے کونسلرز سے اس حوالے سے رہنمائی حاصل کرنا بہتر سمجھتے ہیں.ہر دس میں سے 9 طلباء نے انٹر کے بعد تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کا مقصد اعلی تعلیم یافتہ شخص بننا قرار دیا. جن کی شرح 94 فیصد ہے،90 فیصد نے فکری صلاحیت کو بڑھانا،87 فیصد نے پیشے کے لئے تعلیم کا معیار،83 فیصد نے ذاتی پختگی،77 فیصد نے نئے  موضوعات کو پڑھنا اور 75 فیصد نے آمدن میں اضافے کو تعلیم حاصل کرنے کا مقصد قرار دیا

سروےکے مطابق ہر چار میں سے تین طلباء تعلیم کے ذریعے  آمدن میں اضافے کے خواہشمند ہیں.اور ہر  10 میں سے 7 طالب علم والدین سے خود مختاری حاصل کرنے کے  لیے تعلیمی سفر کو جاری رکھتے ہیں جن کی شرح 71 فیصد بنتی ہے.64 فیصد مہذب انسان بننے،55 فیصد سوشل لائف میں حصہ لینے،53 فیصد نئے لوگوں سے ملنے،46 فیصد مذہبی تعلیم جاری رکھنے کے لئے تعلیم حاصل کرتے ہیں.  ہر دس میں سے اٹھ طلباء مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنا اہم سمجھتے ہیں،ان کی شرح 83فیصد ہے ، بطور طالب علم 69 فیصد اپنے کاروبار کی ترقی دینے، 50 فیصد مالی طور پر مضبوط ہونے جبکہ 41 فیصد لیڈر بننے کو ذاتی طور پر اہمیت دیتے ہیں.

ReplyForward