ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.،جس کی وجہ سے نہ صرف ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کردئے گئے ہیں بلکہ کاروباری مراکز کو بھی شام 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. ملک کے دسروں شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 458 کورونا ٹیسٹ کے گئے جن میں 114 کے نتائج مثبت آئے جبکہ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوچکی ہے. واضح رہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3306 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.جن میں اموات کی تعداد 40 ہے،جبکہ حیدرآبا میں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے اب تک اموات کی تعداد 7843 ہوچکی ہے.
ملک میں 43 ہزار 963 کورونا مریض موجود ہیں جب کہ اب تک 3 لاکھ، 34 ہزار 392 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں،. کرونا کے 45999 ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں مثبت نتائج کی شرح 7.2 فیصد ہے.