موجودہ حکومت کومعیشت تباہ کرنےکاٹاسک دیاگیا ہے، مولانا فضل الرحمن

140

لاڑکانہ : پاکستان موومنٹ ڈیموکرٹیک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو ایک مخصوص  ایجنڈےکےتحت لایاگیا ہے،جس کومعیشت تباہ کرنےکاٹاسک دیاگیا۔

شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہا کہ نااہلوں کے خلاف بغاوت کرنا ایک اہم فریضہ ہے ، اس جہاد سے پیچھے ہٹنا گناہ ہے، تمام جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں ،18ویں ترمیم کاحق چھیننے کی اجازت نہیں دےسکتے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےوسائل پرکسی کوقبضہ نہیں کرنےدیں گے،حکومت نےملکی معیشت اورزراعت کوتباہ کردیا، چین کوناراض کرناان کی سرمایہ کاری کو تباہ کرناان کاایجنڈا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کےشکنجےمیں پھنسانےکیلئےایسی حکومت لائی جاتی ہے،حکومت کی خارجہ پالیسی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کو ناراض کردیا ہے۔