اسلام آباد: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے ، ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے گیارہ تک چلے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنج لائن ٹرین میں سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے ٹرین کی ٹائمنگ صبح 7 سے رات 11 بجے تک کردی ہے۔
ٹرین کا اس سے قبل دورانیہ ساڑھے تیرہ گھنٹے یومیہ تھا، نئے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین روزانہ سولہ گھنٹے چلے گی، جس سے دفاتر میں دوسری تیسری شفٹ میں کام کرنے والے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔