شہباز شریف اور حمزہ شریف کو ایک ماہ کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے، یاسین ملک

28

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن، اینٹی کرائم فورم حیدر آباد کے صدر یاسین ملک دیگر عہدیداران ندیم بیگ، عدنان دیسوالی اور عابد علی شیخ نے اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کو ایک ماہ کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ لوگ ان سے ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کرسکیں۔